ناریل کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔۔
کسی بندر کے ہاتھ لگ جائے گر آئینہ اتفاق سے
تو اس میں اپنے عکس سے دو دو ہاتھ کرتا ہے
گزشتہ آٹھ عشروں کے ملکی حالات پر تبصرہ
ہم نے 'وہ' کیا جو بندر ناریل کے ساتھ کرتا ہے
ناریل کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔۔
کسی بندر کے ہاتھ لگ جائے گر آئینہ اتفاق سے
تو اس میں اپنے عکس سے دو دو ہاتھ کرتا ہے
گزشتہ آٹھ عشروں کے ملکی حالات پر تبصرہ
ہم نے 'وہ' کیا جو بندر ناریل کے ساتھ کرتا ہے
پریشانی نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔
قیافہ شناس ماتھا دیکھ کر بتاتے ہیں قسمت
ہمارے پاس سر ہے جس کی پیشانی نہیں ہے
پاکستان قائم رہے نقشے پہ یا جائے بھاڑ میں
اس حوالہ سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے
جامے سے باہر ۔۔۔۔۔۔۔۔ جبلت کے ہاتھوں مجبور اسرائیل نے نن گے
پن کو اب اپنے جامے سے باہر نکال رکھا ہے
کیا کیجئے یہودو نصاری کے اس گٹھ جوڑ نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال رکھا ہے
دھماکے کئے تھے ۔۔۔۔۔۔۔
اپنے خالق سے کئے وعدوں کو آخر کیسے بھلا بیٹھے
بوقت قیام پاکستان جو ہم نے قسم کھا کے کئے تھے
اسرائیل کو تسلیم کرو ! حکم دے کر کیوں یاد دلائے
فرعون وقت نے 'وہ' دن جب ہم نے دھماکے کئے تھے
رافیل کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔۔
یہ 'آر سی ڈی' کی لڑائی تھی امریکہ و اسرائیل کے ساتھ
کیونکہ جب چاہے اللہ لڑا دے ہاتھی کو ابابیل کے ساتھ
ہمارا ایک پڑوسی شوقین بہت ہے حملہ آور ہو جانے کا
لڑتے فضا میں ہمنے دیکھا طیاروں کو 'رافیل' کے
ساتھ
قیام نظام ۔۔۔۔۔۔۔
تحریک آزادی ہند میں یہ رہا مسلمان لیڈر کا کردار
پاکستان کا مطلب کیا کا نعرہ لگا کر دھوکا دیا گیا
برصغیر کے تین ٹکڑوں میں تقسیم ہو جانے کے بعد
پاکستان میں وعدہ قیام نظام خلافت بھلا دیا گیا
رائے عامہ ۔۔۔۔۔۔۔
مستحکم معیشت ہوتی ہے معاشرے کی بنیاد
یہ استحکام آتا نہیں گردش و تقسیم کے بغیر
حصول مقصد کے لئے تعمیر افکار وکردار لازم
گرچہ یہ ممکن نہیں رائے عامہ ہموار کئے بغیر