Thursday, December 12, 2013

Ilm o aagahi

علم و آگہی ۔۔۔۔۔۔ ہم کلمہ گو مسلمان جنہیں الله تعالی حج وعمرہ کی سعادت نصیب فرماتا ہے ان کے مشاہدہ میں یہ بات آتی ہے کہ ہمارے گھروں میں قرآن مجید کے نسخوں اورحرم پاک ومسجد نبوی میں موجود کلام پاک کی سورہ فاتحہ کے حوالہ سےاایک واضح فرق ہے کہ ہمارے یہاں پرنٹر اور پبلشر الحمدلله رب العالمین کو سورہ فاتحہ کی آیت نمبر ایک لکھتے ہیں اور آخری آیت صراط الذین انعمت علیھم غیرالمغضوب علیھم ولا الضآلین کو توڑ کر سات کی تعداد پوری کردیتے اور اس طرح بسم الله الرحمآن الرحیم کو سورہ فاتحہ کے فارمٹ سے باہر نکال دیتے ہیں جبکہ بیت الله اور مسجد نبوی میں موجود قرآن کریم میں بلترتیب پہلی آیت بسم الله الرحمآن الرحیم اور ساتویں صراط الذین انعمت علیھم غیرالمغضوب علیھم ولا الضآلین ہے۔

No comments:

Post a Comment