Taqua
About Me
Hamid Raza Khan
View my complete profile
Thursday, December 12, 2013
Ilm o aagehi (2)
Ilm o aagehi
ilm o aagehi
علم و آگہی ۔۔۔۔۔۔ جب حجاج کرام اور عمرہ زائرین قرآن مجید میں سورہ فاتحہ کی غیر معیاری اشاعت کی جانب اہل علم کو متوجہ کرتے ہیں تو ان میں سے بعض اس کا سبب فقہی اختلاف کو قرار دیتے ہیں جبکہ ہر مسلمان اس حقیقت سے باخبر ہے کہ قرآن کریم امام الا نبیا حضرت محمد صلی الله علیہ وسلم پر نازل ہوا اور آپ نہ حنفی نہ شافعی نہ مالکی نہ حنمبلی نہ جعفری تھے بلکہ ان فقہی تفریق سے مبرا ہیں کیونکہ فقہ آپ کے وصال کے بعد کی پیداوار ہے ۔
یہ بات سمجھنے اور سمجھانے کی ہے فقہ قرآن وحدیث سےماخوز ہے نہ کہ قرآن وحدیث فقہ سے ۔ اس لئے کلام اللہ کو فقہی اختلاف کی بھینٹ نہیں چڑھایا اور اس موقف کو اسلامی ملکوں میں رد و بدل کے ساتھ قرآن
پاک کے مسودہ کی اشاعت کا جواز نہیں بنایا جاسکتا ۔
ہمارے پاس اس بات کا اعتراف کرنے کےعلاوہ چارہ نہیں کہ ہندوستان پاکستان اور بنگلہ دیش میں قرآن مجید کا متن بغیر کسی مسودہ کو بطور معیار سامنے رکھے شایع کیا جاتا ہے یہاں تک کہ ہم مسجد نبوی اور حرم پاک میں رکھے کلام مجید کے نسخوں کو معیار بنانا اپنے لئے کسر شان سمجھتے ہیں ۔
No comments:
Post a Comment
Newer Post
Older Post
Home
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment