غزل
لکھنے کو ہم لکھیں کیا باندھیں کیا مضمون
جنگل کا قانون یہاں پر جنگل کا قانون
کون یہاں پر کسکا خلیفہ کیسے خلافت قائم ہو
نہ کوئی ہارون یہاں پر نہ کوئی مامون
چلتے چلتے تھک جاؤ تو رک کر کچھ آرام کرو
چلتے رہو تو تیز چلو کہ یہ بھی ہے مسنون
پیدا ہو کچھ خوف خدا اور ضعف یقیں ہو دور
ایسی بھی ہے کوئی دوا کیا ایسا ہے معجون
حامد تم ہی 'لیخ' بنو گر ملک بنے پولینڈ
آہن کوئی مرد یہاں ہے نہ کوئی خاتون

No comments:
Post a Comment